5 مئی، 2024، 9:28 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85467007
T T
0 Persons

لیبلز

اسلام آباد میں "نجات غزہ" مہم کے حامیوں کا اجتماع اور دھرنا

 اسلام آباد – ارنا- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے حامیوں نے ایک بڑے اجتماع اور علامتی دھرنے میں اپنی حکومت سے فلسطین کے دفاع اور غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے ۔

ارنا کے مطابق اسلام آباد میں "نجات غزہ" مہم کے تحت دھرنے میں یونیورسٹی طلبا، اور سیول سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ دھرنا ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤ‎س کے سامنے دیا گیا اور اس میں شرکت کرنے والوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حماس اور دیگر مزاحمتی فلسطینی گروہوں کی مجاہدت کی ٹھوس حمایت کا اعلان کیا ۔

 اسلام آباد میں فلسطین کی حمایت میں علامتی دھرنے پر بیٹھنے والوں نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 دھرنے سے خطاب میں مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائيلی حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالا جائے اور امریکا،  برطانیہ، مصر، سعودی عرب نیز متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کے کمزور موقف پر پاکستانی عوام کے احتجاج سے، پاکستان کے سفیروں کے توسط سے  ان ملکوں کی حکومتوں کو مطلع کیا جائے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے رکن اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے دھرنے سے خطاب میں امریکا اور یورپ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کی مذمت کی اور کہا کہ تاریخ فلسطینیوں کے قاتلین اور جارحین کے حامیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔   

" نجات غزہ" مہم کی   لیڈر حمیرا طیبہ نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کے خلاف مہم جاری رکھیں گے اور اندرونی وبیرونی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔  

 انھوں نے کہا کہ ہم غزہ کی حمایت میں امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا کی تحریک کی حمایت اور ان کی شجاعت و بیداری کی قدردانی کرتے ہیں اور اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ  امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کو انسانی حقوق کے حوالے سے مغربی حکومتوں کی  منافقت کا ثبوت سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گامبیا میں  او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کی  مذمت کرتے ہوئے اسلامی  تعاون تنظیم سے غزہ کے عوام کی مدد اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی اداروں میں قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا تھا۔

 انھوں نے گامبیا میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر، سعودی عرب کویت، قطر، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں بھی غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .